بھٹکل:15/نومبر (ایس او نیوز)زمین سروے کو لے کر دو گروہوں کے درمیان شروع ہوئی باتونی نوک جھونک مارپیٹ پر انجام پذیر ہونے کی واقعہ منگل کو مرڈیشور میں پیش آیاہے۔
معاملے کو لے کر درگی بلیندر نائک ہیرے دومی مرڈیشور نے پولس تھانےمیں شکایت درج کرتے ہوئے ملزمان کے طورپر مرڈیشور دوڈبلسے کے گوپال منجپا نائک، وشنو منجپا نائک، لکشمن وینکٹ رمن نائک، فہداللہ ، لنگا سبرائے ہری کنتر کے نام گنائے ہیں۔ اس کے خلاف میں لکشمن وینکٹ رمن نائک نے شکایت درج کرتے ہوئے درگی بلیندر نائک، کمار بلیندر نائک، دھرمانائک، سریش نائک کو ملزم بتایا ہے۔ مرڈیشور پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے، ایس آئی بھیم سنگھ لمانی معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔